حکمرانوں کو مزید وقت دینا عوام کیساتھ ظلم  حاجی جاوید ارشد کی وفود سے بات چیت

  حکمرانوں کو مزید وقت دینا عوام کیساتھ ظلم  حاجی جاوید ارشد کی وفود سے بات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 خان پور (نامہ نگار) ضمنی الیکشن میں عوام نے ن لیگ کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے مہنگائی بے روزگاری اور لاقانونیت (بقیہ نمبر6صفحہ 6پر)
سے تنگ عوام نے حالیہ الیکشن میں حکومت کے خلاف ووٹ کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے موجودہ حکمران جماعت کو مزید اقتدار دینا عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے ان خیالات مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حاجی محمد ارشد جاوید نے اپنی رہائشگاہ پر ن لیگی رہنماؤں و عمائدین علاقہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وفاق کی طرح صوبائی حکومت بھی صرف نعروں اور وعدوں سے کام چلا رہی ہے جبکہ محکموں پہ مافیاز کا کنٹرول ہے حکومتی وزراء  مال بنانے میں مصروف ہیں جسکی وجہ سے عوامی مسائل کے حل کیلئے کچھ نہیں کیا جا رہا انہوں نے کہا کہ آئے روز تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے تحریک انصاف اپنے ہی وعدوں سے مکر گئی ہے انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پہ تین سال سے ترقیاتی کام بند ہونے کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں حکمران صرف پسند ناپسند کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں اور انہیں عوام مشکلات سے کوئی سروکار نہیں ہے اس موقع پر شیخ وقار الدین، حاجی محمد مراد خان رند، اقبال صادق بلوچ، عاطف بشیر جتوئی،چوہدری سلیمان نواز، چوہدری بلال ارشد، عادل سہیل، آصف حنیف و دیگر بھی موجود تھے۔
بات چیت