حکومت معاشی استحکام‘ جمہوریت کی بقاء کے لئے اقدامات کررہی ہے‘ رئیس محبوب خان
صادق آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سردار رئیس محبوب احمد خان نے کہاکہ وزیرا عظم (بقیہ نمبر7صفحہ 6پر)
عمران خان کی قیادت میں سینیٹ کے امیدوار حفیظ شیخ کامیاب ہو کر تاریخ رقم کریں گے تحریک انصاف کی تمام اتحادی جماعتیں حفیظ شیخ کی کامیابی کے لئے جدوجہد کررہی ہیں ان شاء اللہ اپوزیشن جماعتوں کو شکست کا سامنا کرنے پڑے گا انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں دو قومی اور صوبائی حلقوں میں اپوزیشن نے دھاندلی کر کے اپنے امیدواروں کو کامیاب کروایا گیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف ملک میں معاشی استحکام کی مضبوطی اور جمہوریت کی بقاء کے لئے کردار ادا کرتی رہے گی۔چیئرمین سینیٹ حفیظ شیخ ہی منتخب ہوں گے۔
محبوب خان