ڈیرہ: لوکل گورنمنٹ کمپلیکس کی نئی عمارت  تعمیر کرنیکا فیصلہ‘ تخمینہ لگانے کیلئے افسر متحرک

ڈیرہ: لوکل گورنمنٹ کمپلیکس کی نئی عمارت  تعمیر کرنیکا فیصلہ‘ تخمینہ لگانے ...

  

 ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)ڈیرہ غازیخان میں لوکل گورنمنٹ کمپلیکس کی نئی عمارت تعمیر کی جائے گی جس کیلئے تخمینہ لگانے (بقیہ نمبر11صفحہ 6پر)

کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے معاملات کی بہتری کیلئے ٹریکنگ سسٹم سمیت کڑی مانیٹرنگ کا نظام مرتب کیا جائے گا کارکردگی کی بنیاد پر سزا و جزا کے فیصلے ہوں گے یہ ہدایات سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے ڈیرہ غازیخان کے دورہ کے موقع پر خستہ عمارتوں کے معائنہ اور محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں اس موقع پر ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان، ایکسیئن خرم عباس، پروکیورمنٹ آفیسر سالڈ ویسٹ کمپنی معین ربانی، قائمقام چیف آفیسر کارپوریشن جواد گوندل اوردیگر موجود تھے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے ڈائریکٹر، ایکسیئن، ڈپٹی ڈائریکٹر او ردیگر افسران کے دفاتر کی عمارتوں کا معائنہ کیا خطرناک قرار دی جانے والی عمارتوں کے قانونی تقاضے پورے کرنے کے علاوہ نئی عمارت کیلئے تخمینہ لگانے کی ہدایات جاری کیں انہوں نے کہاکہ کارپوریشن،سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ڈیرہ غازیخان شہر میں صفائی کے معاملات بہتر کریں فرائض میں کوتاہی، عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہاکہ وہ دفاتر اور شہر کے اچانک معائنہ کا سلسلہ جاری رکھیں گے علاوہ ازیں انہوں نے میونسپل کمیٹی، تحصیل کونسل تونسہ کے چیف آفیسرز کے ساتھ بھی اجلاس منعقد کیا جس میں میونسپل سروسز کی بہتری، صاف پانی کی فراہمی سمیت بجٹ اور دیگر معاملات کا جائزہ لیاگیا انہوں نے چیف آفیسرز کو ہدایت کی کہ گزشتہ ادوار میں نظر انداز کیے گئے علاقوں کے لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے افسران ذاتی دلچسپی لیں ناقص کارکردگی پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

افسر متحرک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -