فرنٹ ڈیسک پر کام کرنیوالے عملے کی  کارکردگی رپورٹ‘ جلد اہم اعلان متوقع

فرنٹ ڈیسک پر کام کرنیوالے عملے کی  کارکردگی رپورٹ‘ جلد اہم اعلان متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) پنجاب بھرکے تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پرکام کرنے والے عملے کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی گئی۔ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ (بقیہ نمبر12صفحہ 6پر)
پنجاب پولیس نے صوبے کے تمام آرپی اوز،سی پی اوزاورڈی پی اوزکوایک فارم بھجوایاہے جس میں ان سے اپنے اضلاع میں فرنٹ ڈیسک پرکام کرنے والے عملے کی کارکردگی بارے رپورٹ کرنے کوکہا گیا ہے۔ ذرائع کاکہناہے کہ تمام اضلاع سے کارکردگی بارے رپورٹس موصول ہونے کے بعد فرنٹ ڈیسک پرکام کرنے والے سینئرسٹیشن اسسٹنٹ اورپولیس سٹیشن اسسٹنٹ کے عہدوں پرکام کرنے والے سٹاف کے کنٹریکٹ کی تجدیدکی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اس وقت پنجاب میں فرنٹ ڈیسک پرکام کرنے والے دوہزارسے زیادہ ملازمین میں سروس سٹرکچرنہ بننے اورمستقل ملازمت نہ ملنے پربددلی پائی جاتی ہے۔
متوقع