انٹرنیشنل سکالر شپس بارے آگاہی‘ اسلامیہ  یونیورسٹی میں سیمینار‘ مختلف امور پر گفتگو

انٹرنیشنل سکالر شپس بارے آگاہی‘ اسلامیہ  یونیورسٹی میں سیمینار‘ مختلف ...

  

 بہاولپور (بیورو رپورٹ) ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنیشنل لنکجز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام انٹر نیشنل سکالر شپس (بقیہ نمبر14صفحہ 6پر)

کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پروائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا کہ جامعہ اسلامیہ نے بین الاقوامی تعلیمی اداروں اور جامعات سے روابط کو فروغ دیا ہے۔جامعہ اسلامیہ جامعات کی عالمی رینکنگ، ٹائم ہائر ایجوکیشن رینکنگ اور کیو ا یس رینکنگ میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنیشنل لنکجز بین الاقوامی تعلیمی، تحقیقی اداروں سے باہمی تعاون کے لیے روابط کو فروغ دے رہا ہے اور اس سلسلے میں چین، امریکہ، برطانیہ، بیلاروس، برازیل اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کی جامعات سے معاہدے کیے گئے ہیں تاکہ مقامی طلباء و طالبات کو عالمی اداروں تک رسائی ہو سکے۔اس موقع پر ڈائریکٹر انٹر نیشنل لنکجز ڈاکٹر عابد شہزاد نے اپنے دفتر کے قیام اور طلباء و طالبات کے لیے بین الاقوامی اداروں میں داخلوں، وظائف، فیکلٹی آف لنکجز سے طلباء وطالبات کے تبادے اور اس معاملات  پر گفتگو کی۔انہوں نے بتایا کہ ڈائر یکٹوریٹ آف انٹر نیشنل لنکجز 30اور 31مارچ کو   STEM  (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ میتھا میٹکس) کا نفرنس منعقد کر رہا ہے۔ اس کانفرنس کے ذریعے طلباء وطالبات اپنے تحقیقی مقالات عالمی سطح تک پیش کر سکتے ہیں۔سیمینار میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمداشرف، ڈینز، اساتذہ اور طلبہ وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

گفتگو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -