وزیراعظم زراعت پر توجہ دیکر کاٹن کو ترجیحات میں شامل کریں‘ ڈاکٹر جسومل 

وزیراعظم زراعت پر توجہ دیکر کاٹن کو ترجیحات میں شامل کریں‘ ڈاکٹر جسومل 

  

 ملتان (نیوز رپورٹر) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر جسومل کی زیر صدارت سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلا س منعقد ہوا۔اجلاس میں کاٹن جنرز (بقیہ نمبر3صفحہ 6پر)

کے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے میں دشواری ختم ہونے پر اور صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ٹیکس ریلیف دینے پر پی سی جی اے کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔چیئرمین نے بتایا کہ جلد ہی کاٹن جنرز نئے قانون کے تحت ریٹرن فائل کر سکیں گے اور نئے نافذالعمل ٹیکس سسٹم کے تحت جنرز فکسڈ ٹیکس رجیم کا حصہ بھی رہیں گے اور غیر منصفانہ ٹیکس نوٹسز کے ختم ہونے سے بھی ریلیف ملے گا۔کاٹن کراپ کی بحالی کے حوالے سے انہوں نے پی سی جی ایکی اسلام آباد میں منعقد کردہ سیمینار اور رانڈ ٹیبل کانفرنس کے متعلق وضاحت بھی کی اور کاٹن جنرزکے کراپ بحالی کے لیے کروائے گئے اجلاسوں کو سراہا اور تمام ممبران سے درخواست کی کہ وہ کاٹن کراپ کی بحالی کے لیے یکجا ہو کر کاشتکاروں، جنرز،آرھتیوں، کھاد سپرے فروخت کرنے والے ڈیلر کو اکٹھا کرکے ان کو "کپاس اگاؤ معیشت بچاؤ " مہم کی آگاہی دیں اور کپاس کی زیادہ سے زیادہ بیجائی کی طرف راغب کریں۔ایگزیکٹوباڈی نے ایک بار پھر کاٹن کراپ کی بحالی کا عزم دھراتے ہوئے حکومت سے کیے گئے مطالبات پورے کرنے پر زور دیا ہے۔ چیئرمین نے کہا کہ وزیراعظم زراعت پر توجہ دیتے ہوئے کاٹن کو ترجیحات میں شامل کریں اور جلد سٹیک ہولڈرز کو اسلام آباد بلوا کر کاٹن پالیسی کا اعلان کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم حافظ عبدالطیف اور ہارون ادریس کی جانب سے کاٹن کراپ بحالی کے متعلق سیمینار ز منعقد کروانے پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اورہماری یہی کاوشیں کاٹن کراپ کی بحالی میں معاون ثابت ہوں گی اور انشااللہ کاٹن کراپ کی بحالی ہو گی۔   اجلاس میں سینئر وائس چیئرمین ملک طفیل احمد، وائس چیئرمین چندر لال،ایگزیکٹو ممبر مہیش کمار، محمد ارشد، چوہدری وحید اختر، محمد اسحاق،خواجہ محمد ارشد، غلام مصطفی،  عمران خان، محمد مقبول، رانا محمد جمیل، چوہدری خالد رفیق، محمد شہباز، محمد ہارون ادریس،غلام قادر احمد،ونیش کمار، روپن مل اورسیکرٹری جنرل آصف خلیل شریک ہیں۔

ڈاکٹر جسومل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -