ملتان: کرونا سے مزید 3 مریض جاں بحق‘12 کی حالت تشویشناک
ملتان (وقائع نگار) نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 03 مزید مریض جاں بحق،اموات کی مجموعی تعداد 451 ہو گئی زیر علاج کورونا کے (بقیہ نمبر9صفحہ 6پر)
مریضوں کی تعداد 24 ہو گئی،12 مریضوں کی حالت تشویشناک 04 کا وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے علاج جاری،شبہ میں 19 مریض زیر علاج،تفصیل کے مطابق فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد نے بتایا کہ نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں زیر علاج ملتان کے رہائشی 65 سالہ اللہ وسایا 50 سالہ مسلم عقیل اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 35 سالہ سرفراز نے دم توڑ دیا یوں یکم اپریل 2020 سے 23 فروری 2021 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 451 ہو گئی ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 24ہو گئی ہے جن میں سے 18مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ زیر علاج 12مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 04مریض کا وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے علاج جاری ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 19مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 4 ہزار 328افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 1 ہزار 553 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،
کرونا