معاشرے کو کرائم فری بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں‘ ظفر اقبال 

  معاشرے کو کرائم فری بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں‘ ظفر اقبال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوک اعظم (نامہ نگار)  ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے دورہ لیہ کیا، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا،آر پی او ڈی جی خان محمد فیصل رانا،ڈی پی او سید ندیم عباس بھی ہمراہ تھے،ممبران اسمبلی کے ساتھ میٹنگ، علاقائی مسائل (بقیہ نمبر10صفحہ 6پر)
،امن عامہ اور پولیس کارکردگی بارے مختلف ایشوز زیر بحث لائے گئے، تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے آر پی او ڈیرہ محمد فیصل رانا کے ہمراہ دورہ لیہ،ڈی پی او آفس آمد پر ڈ ی پی او لیہ سید ندیم عباس و د یگر افسران نے ان کا استقبال کیا،پولیس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے ممبران اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کی،آر پی او ڈیرہ محمد فیصل رانا،ڈی پی او سید ندیم عباس،ایم این اے ملک نیاز احمد،مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب سید رفاقت علی گیلانی،ایم پی اے سردار شہاب الدین خان،ایم پی او طاہر رندھاوا اور عمر علی اولکھ میٹنگ میں شریک تھے،،ممبران اسمبلی نے علاقائی مسائل،امن عامہ اور پولیس کارکردگی سے آگاہ کیا،ممبران اسمبلی نے ڈی پی او لیہ سید ندیم عباس کی قیادت میں لیہ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرائم کی بیخ کنی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے لیہ پولیس کے اقدامات تسلی بخش ہیں،آئی جی ساؤتھ پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے ممبران اسمبلی کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کو کرائم فری بنا نے کیلئے عوام نے پولیس سے جو امیدیں لگا رکھی ہیں وہ ضرور پوری ہوں گی،آر پی او ڈیرہ محمد فیصل رانا نے کہا کہ عوام کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے قانون شکن عناصر کے خلاف پولیس کو شاندار کار کردگی کا مظاہر ہ کرنا ہو گا،آئی جی ساؤتھ پنجاب نے ضلع کے ڈی ایس پیز کے ساتھ میٹنگ کے دوران ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ کی سطح پر عوام کے ساتھ خوش اخلاق رویہ، بلا تاخیر انصاف کی فراہمی اور جرائم کی بیخ کنی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،آر پی او محمد فیصل رانا نے کہا کہ لیہ پولیس میں نفری کے اضافے کی پرپوزل حکومت پنجاب کو بھجوائی دی گئی ہے،پولیس کو وقت کے تقاضو ں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے جدید وسائل سے لیس کیا جا رہا ہے،کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے آئے ہوئے سائلین کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے احکاما ت جاری کیے ہیں۔
ظفر اقبال