فوڈ اتھارٹی ٹیمیں متحرک‘ کریانہ سٹور سیل‘ متعدد یونٹس کو جرمانے‘ نوٹس 

    فوڈ اتھارٹی ٹیمیں متحرک‘ کریانہ سٹور سیل‘ متعدد یونٹس کو جرمانے‘ نوٹس 

  

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)گٹکے کی روک تھام کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں۔قوانین کی خلاف ورزی پر کریانہ سٹور سیل، 500 ساشے گٹکا (بقیہ نمبر15صفحہ 6پر)

ضبط، صفائی کے ناقص انتظامات پر متعدد فوڈ یونٹس کو 126,000 روپے کے جرمانے عائد، 162 شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری کردیئے گئے‘ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 191 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران پنجاب پیور رولزکی خلاف ورزی پر کریانہ سٹور سیل جبکہ 162 شاپس مالکان کو بہتری نوٹسز جاری کیے راجن پور کے علاقے کوٹلہ دیوان میں رحمت اللہ کریانہ سٹور کو گٹکا فروخت کرنے پر سربمہر کیا گیا۔ دوران چیکنگ کریانہ سٹور میں کھلے، ملاوٹی مصالحوں کی فروخت بھی کی جا رہی تھی۔ کارروائی کے دوران 300 ساشے رتن، 156 ساشے ون ٹو ون اور 50 ساشے جے ایم گٹکا ضبط کر لیا گیا۔ مزید برآں ڈی جی خان میں لذت شیریں سویٹس کو آلودہ فریزر میں خوراک سٹور کرنے پر 14 ہزار اور بہاولپورمیں التاج سویٹس اینڈ بیکرز کو ایکسپائرڈ مربہ فروخت کرنے پر 15 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔ اسی طرح مظفرگڑھ میں شیخ طارق کریانہ سٹور اور رحیم یار خان میں المدینہ سپر سٹور کو کھلے ملاوٹی مصالحے فروخت کرنے پر 10،10 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے دوران 60 لٹر غیرمعیاری مشروبات، 30 لٹرملاوٹی دودھ اور 10 کلو ناقص گھی تلف کردیا گیا۔

نوٹس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -