مانگا، آتشزدگی کا معاملہ، خاتون نے بچوں کو کمرے بند کرکے خود آگ لگائی

مانگا، آتشزدگی کا معاملہ، خاتون نے بچوں کو کمرے بند کرکے خود آگ لگائی

  

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) آگ لگنے کا ڈرامہ کوٹ اسد اللہ خان نے خاتون نے اپنے دو بیٹوں فیضان اور عبدالرحمن کو کمرے میں بند کرکے خود آگ لگا کر ڈرامہ رچایا کہ آگ لگ گئی ہے مگر پولیس نے بچوں کی والدہ اور والد کو حراست میں لے کر رات کو  انویسٹی گیشن کر کے بتایا کہ والدہ تنزیلہ نے دو بچوں کو کمرے میں بند کر کے آگ لگا دی جبکہ والدہ تنزیلہ نے اپنے جرم بھی قبول کر لیا   تیسرا بچہ اذان جان بچانے کیلئے گھر سے فرار ہو گیا اور بچ گیا تھانہ مانگا منڈی پولیس  نے بچوں کے دادا غلام رسول کے مدعیہ میں مقدمہ درج کرکے انوسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا دادا غلام رسول بچوں کی ہڈیوں نعشوں کو جناح ہسپتال سے لا کر دن کے تقریبا تین بجے کوٹ اسد اللہ خان نماز جنازہ ادا کرکے مقامی قبرستان میں دفنا دیا۔

مزید :

علاقائی -