ریلوے بوگی سے سرکاری خزانہ چوری، مرکزی ملزم گرفتار، 49لاکھ 66ہزار برآمد 

ریلوے بوگی سے سرکاری خزانہ چوری، مرکزی ملزم گرفتار، 49لاکھ 66ہزار برآمد 

  

 بہاولپور‘ خانقاہ شریف (بیورو رپورٹ‘ نمائندہ پاکستان) سمہ سٹہ ریلوے بوگی سے پچاس لاکھ کرنسی نوٹ چوری کرنے والا ریلوے ملازم گرفتارکرلیا گیا‘ 49 لاکھ چھیاسٹھ ہزار برآمد کرلئے گئے‘ دو ملزم فرار ہوگئے‘ تفصیل کے مطابق ملتان ڈویژن ریلوے انویسٹیگیشن ڈی ایس پی (بقیہ نمبر17صفحہ 6پر)

ایس ایچ اوریلوے تھانہ سمہ سٹہ ملک فیاض احمد سب انسپکٹر عمران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دس فروری کو مال گاڑی 501 آپ کراچی سے اسٹیٹ بینک کی 17 ارب روپے کے کرنسی نوٹ فیصل آباد لے کر جا رہی تھی مال گاڑی کی دو بوگیوں میں 978 بکس جس میں 18 باکس پرائز بانڈ کے تھے جب گاڑی ریلوے یارڈ سمہ سٹہ پہنچی تو ورکنگ اور چیکنگ کے لیے گاڑی 3 گھنٹے کھڑی رہی مبینہ طور پر بوگی پرتعنات آٹھ اہلکار سوگئے۔جب صبح گاڑی ریلوے اسٹیشن سمہ سٹہ پر پہنچی تو ایک بوگی کی سیلیں اور تالا ٹوٹا ہوا تھا جس کی فیصل آباد جانچ پڑتال کی گئی تو ایک بکس غائیب تھا جس میں پچاس لاکھ مالیت کے کرنسی نوٹ تھے ریلوے تھانہ سمہ سٹہ میں نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیااور ان کی گرفتاری کے لییایس ایس پی ملتان مہر کوثرعباس کی ہدایت پر ٹیم تشکیل دی گئی جس کی وہ خود نگرانی کرتے رہے جو جیوفینسنگ آئی ٹی اور مخبر کی مدد سے ملزمان تک پہنچنے میں کامیابی حاصل ہوئی مرکزی ملزم ریلوے ملازم کیبن مین محمد صادق سیال نے اپنے دو بیٹوں محمد ساجد محمد ماجد اور داماد محمد زبیر کے ساتھ ملکر مال گاڑی کی سیلیں اور تالے توڑ کر چوری کی تھی ملزم محمد صادق اور اس کا بیٹا ساجد کو گرفتار کر لیا ہے جن کے قبضہ سے 49 لاکھ 66 ہزار برآمد کر لیے ہیں جبکہ دو ملزمان محمد ماجد اور زبیرفرار ہیں انہیں بھی بہت جلد گرفتار کر لیں گے مرکزی ملزم محمد صادق ریکارڈ یافتہ ملزم ہے پہلے بھی چوریوں میں ملوث رہا ہے مزید تفتیش جاری ہے ریلوے ملازم کی شمولیت اوربوگیوں کے ساتھ حفاظتی سکارڈ کی غفلت کے باعث یہ واقعہ پیش آیا ایس ایس پی ریلوے ملتان ڈویژن کوثر عباس نے ایس ایچ او ملک فیاض احمد جھلن سمیت تمام ٹیم کو شاباش دی ہے۔

کرنسی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -