آمدن سے زائد اثاثے، گواہان بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 2 مارچ تک ملتوی کر دی،عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کر لیا گزشتہ روز عدالت میں مزید تین گواہان کے بیانات پر جرح مکمل کر لی گئی،گواہان میں محمد نوید،شہزار احمد اور محمد گوہر شامل تھے،عدالت نے احد خان چیمہ کے مزید جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع بھی کر دی ہے نیب کے ریفرنس کے مطابق احد خان چیمہ نے اندرون و بیرون ملک اربوں روپے کے ناجائز اثاثہ بنائے،احدخان چیمہ کے اثاثہ جات کی مارکیٹ اربوں روپے کے قریب ہے، احد خان چیمہ نے فیملی ممبران کے نام بے نامی جائیدادیں بنائیں، احدخان چیمہ کے اثاثہ جات کی مارکیٹ ویلیو600 ملین کے قریب ہے، احد خان چیمہ نے اہلیہ صائمہ احد، والدہ نصرت افزا، بھائی احمد سعود اور بہن سعدیہ منصور کے نام جائیدادیں بنائیں۔