کسی افسر نے جواب طلبی کی تو جینا دوبھر کردونگا‘ ہیڈ ماسٹر کی بڑھک‘ ویڈیو وائرل
ملتان (خصوصی رپورٹر) ایس ای ایس ٹیچر ایسوسی ایشن کے رہنما کی (بقیہ نمبر18صفحہ 6پر)
مانٹرنگ افسر کو تشدد کرنے کے دعوی کی ویڈیو وائرل ہوگئی تفصیل کے مطابق ایس ای ایس ٹیچر ایسوی ایشن کے رہنما و ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ سیکنڈری سکول کوٹلی علی عادل جلال پور پیر والا رانا اسلم انجم کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ گورنمنٹ ملازم ہونے کے باوجود سرکاری سکول کے اندر اپنے دیگر ساتھیوں سے خطاب کرتے ہوئے دعوی کررہے ہیں کہ اگر کسی تعلیمی افسر نے ہم سے جواب طلبی کی تو اس کا جینا دوبھر کر دوں گا انہوں نے بڑے فخریہ انداز میں یہ بھی کہا کہ میں پنجاب کا واحد سرکاری سکول کا ہیڈ ماسٹر ہوں جس نے مانیٹرنگ افسر کو غیر حاضری لگانے کی پاداش میں کمرے میں بند کر دیا جس پر اس کے ساتھیوں نے خوب تالیاں بجائیں اور اس کے حق میں نعرے بھی لگائے، تعلیمی و سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ایک ذرائع کا دعوی ہے کہ ایس ای ایس ایک پریشر گروپ ہے جو افسروں پر دباو ڈال کر اپنے کام نکلواتا ہے اور ہر آنے والے سی ای او کے قریب ہوکر ڈیوٹی سے غائب رہتا ہے۔
وائرل