میاں چنوں میں آٹے کا بحران‘ لوگوں کا احتجاج

      میاں چنوں میں آٹے کا بحران‘ لوگوں کا احتجاج

  

 میاں چنوں (نمائندہ پاکستان) تحصیل میاں چنوں میں آٹے کا بحران(بقیہ نمبر19صفحہ 6پر)

 ایک بار پھر جنم لے رہا ہے‘ آٹے کی قلت سے غریب عوام پریشان اور بھوک کے لالے پڑنے لگے ہیں، بچے بوڑھے اور عورتیں سبھی آٹے کے حصول کیلئے گھنٹوں لمبی لائنوں میں لگنے پر مجبور ہو گئے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے غریب دیہاڑی دار آدمی اپنی دیہاڑی لگائے یا آٹے کیلئے سارا سار دن لائنوں میں انتظار کرے، شہریوں نے حکومت وقت سے شکایت کرتے ہوئے مزید کہا کہ مہنگائی نے ہمارا جینا محال کردیا ہے ہم دو وقت کی روٹی کو بھی ترس رہے ہیں باقی ضروریات زندگی کو پورا کرنا تو اب خواب بن کر رہ گیا ہے. شہریوں نے کمشنر ملتان ڈویژن ملتان اور ڈی سی خانیوال سے آٹے کی ترسیل کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بحران

مزید :

ملتان صفحہ آخر -