سرکاری ہسپتالوں میں ہیپا ٹائٹس ٹیسٹ  کرانا خواب‘ غریب مریض دربدر

  سرکاری ہسپتالوں میں ہیپا ٹائٹس ٹیسٹ  کرانا خواب‘ غریب مریض دربدر

  

 رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) حکومت پنجاب نے پنجاب بھرکے سرکاری ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کے مفت ٹیسٹ(بقیہ نمبر23صفحہ 6پر)

 کروانے کے لیے فنڈزجاری کیے اس کے باوجود لوگوں کوہیپاٹائٹس کے ٹیسٹ کرانے میں شدیدمشکلات کاسامناہے جبکہ ویکسین کی عدم فراہمی کے باعث مریض علاج معالجہ کے لیے دربدرکی ٹھوکریں کھانے پرمجبور ہیں شیخ زیدہسپتال سمیت تحصیل ہیڈکوارٹرزمیں ہیپاٹائٹس کے مریض سرکاری سہولیات سے استفادہ حاصل کرنے کی بجائے پرائیویٹ کلینکوں اورہسپتالوں سے مہنگے داموں علاج کرارہے ہیں عوامی شکایات کے باوجودضلعی حکومت اورمحکمہ صحت حکام نے چپ سادھ رکھی ہے شہری وسماجی حلقوں نے اعلی حکام سے نوٹس لے کراصلاح واحوال کامطالبہ کیاہے جبکہ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق عوام کوبہترعلاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

دربدر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -