ہائی کورٹ: ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ‘ تحصیلدار  کیخلاف توہین عدالت کی درخواست لفٹ اوور

    ہائی کورٹ: ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ‘ تحصیلدار  کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ...

  

 ملتان (خصو صی  ر پو رٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین اور تحصیلدار کوٹ ادو محمد (بقیہ نمبر27صفحہ 6پر)

اسحاق کے خلاف توہین عدالت کی درخواست لیفٹ اوور کردی۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں پٹشنر جاوید مسعود نے کونسل چوہدری ضیا الدین کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان کی تین نسلیں اپنے حقوق کے لئے عدالتی جنگ لڑ رہی ہیں مگر محکمہ مال کا عملہ ہائیکورٹ ملتان بنچ کے 1994 کے آرڈر پر 26 سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود عمل درآمد نہیں کررہا انہوں نے کہا کہ ان کے موکل کا 49 کنال 16 مرلے کا کلیم جو رشوت نہ دینے کی وجہ سے ابھی تک لٹکا ہوا ہے ان کی دو نسلیں انتہائی کسمپرسی کے عالم میں زندگی گزار کر ختم ہو چکی ہیں اب تیسری نسل اپنے حقوق کی جنگ لڑرہی ہے مگر کرپشن مافیا انہیں حق دینے کو تیار نہیں ہے۔

توہین عدالت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -