رحیم یار خان: چوری کی 12 وارداتیں‘ ملزم نقدی‘ کریانہ سامان لیکر فرار 

رحیم یار خان: چوری کی 12 وارداتیں‘ ملزم نقدی‘ کریانہ سامان لیکر فرار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) چوری کی 12 وارداتیں ہوئیں‘ ملزمان نقدی موٹر سائیکل سامان کریانہ موٹر بجلی پیٹر انجن اور مویشی چرا کر فرار ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات زمیندارہ کالونی کے رہائشی حمداللہ خان کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 8 لاکھ 50 ہزار روپے کی نقدی چرا لی دوسری واردات سبزی منڈی کے کے رہائشی میاں ارشاد (بقیہ نمبر21صفحہ 6پر)
کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 2 لاکھ 50 ہزار روپے کی نقدی چرا لی تیسری واردات رحمان کالونی کے رہائشی محمد ایاز خان کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان محمد شہباز وغیرہ نے 25 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا چوتھی واردات قذافی کالونی کے رہائشی عبدالرزاق کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان شہباز وغیرہ نے 80 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا پانچویں واردات ماڈل ٹان کے رہائشی نور دلام خان کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 10 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا چھٹی واردات سٹیلائیٹ ٹان کے رہائشی ارسلان الرحمن کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 50 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا ساتویں واردات سدھو والی کے رہائشی محمد عرفان کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 3 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت گارڈری نٹ بولٹ چرا لیے آٹھویں واردات چک 98 کے رہائشی محمد نواز کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 90 ہزار روپے مالیت کا پیٹر انجن چرا لیا نویں واردات دولت پور کے رہائشی محمد شعبان کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان غلام فرید وغیرہ نے 90 ہزار روپے مالیت کا سامان کریانہ چرا لیا دسویں واردات چرچ روڑ کے رہائشی عمران جبار کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 7 ہزار روپے مالیت کی موٹر بجلی چرا لی گیارہویں واردات واہی شاہ محمد کے رہائشی منیر احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان شاہد وغیرہ نے 50 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے جبکہ بارہویں واردات چک 124 کے رہائشی تنویر حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان محمد ساجد وغیرہ نے 80 ہزار روپے مالیت کا گدھا چرا لیا اور فرار ہوگئے مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
وارداتیں