ڈیرہ: 7 روزہ میلہ مویشیاں‘ سخی سرور روڈ پر شہر آباد‘ جانوروں کی نمائش‘ مختلف سٹالوں پر رش‘ دلچسپ مقابلے‘ داد
ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار (بقیہ نمبر30صفحہ 6پر)
کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں سات روزہ میلہ مویشیاں کی تقریبات جاری ہیں میلہ مویشیاں کے سلسلے میں سخی سرور روڈ پر شہر آباد ہوگیا ہے کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی کی زیر نگرانی میلہ مویشیاں میں خوبصورت اور اعلی نسل کے مویشیوں کی نمائش کے علاوہ خرید و فروخت، ان کے بناؤ سنگھار کیلئے اشیاء سمیت کھانے پینے کے سٹالز لگائے گئے ہیں شائقین کی توجہ اور تفریح کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز اور ایم ڈی کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی محمد یونس کھتران انتظامات کی خود نگرانی کررہے ہیں میلہ میں روزانہ کی بنیاد پر سیاسی و سماجی شخصیات کو مدعو کیا جا رہاہے میلہ کے دوسرے روز کے مہمان خصوصی ایم پی اے سردار محی الدین کھوسہ تھے جنہوں نے دوسرے روز کی تقریبات کا افتتاح کیادوسرے روز نیزہ بازی،گھڑ ڈانس اور ڈویژنل سپورٹس آفس کی طرف سے ویٹ لفٹنگ،ڈیڈ لفٹنگ،آرم ریسلنگ،باڈی بلڈنگ،رسہ کشی،جمناسٹک،تیکوانڈو،ماس ریسلنگ،رسہ کشی کے مقابلے کرائے گئے ایم ڈی کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی محمد یونس کھتران نے کہا کہ ان کا ادارہ میلہ میں سیکورٹی سمیت تمام معاملات احسن طریقے سے انجام دینے کیلئے ہرممکن وسائل استعمال میں لارہا ہے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ،ڈویزنل سپورٹس آفیسر عطا ء الرحمن،جنرل منیجر کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی ڈاکٹر فقیر حسین اور دیگر موجود تھے بدھ 24 فروری کو میلہ مویشیاں میں کبڈی اور بھیڑ بکریوں سمیت خوبصورت جانوروں کی نمائش کی جائے گی اس موقع پر ایم پی اے سردار جاوید اختر مہمان خصوصی ہوں گے۔
مقابلے‘ داد