نان سیلری بجٹ میں کروڑوں روپے خورد برد، سرکاری سکولوں کا اللہ حافظ، نئی پالیسی فائنل 

نان سیلری بجٹ میں کروڑوں روپے خورد برد، سرکاری سکولوں کا اللہ حافظ، نئی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (جنرل  ر پو رٹر) سرکاری سکولوں کے نان سیلری بجٹ میں کروڑوں روپے خورد برد کیے جانے کا انکشاف ہو(بقیہ نمبر31صفحہ 6پر)
ا ہے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے فنڈز کی آن لائن منتقلی کیلئے صوبہ بھر کے 48 ہزار سرکاری سکولوں سے آئی بی اے این نمبر مانگا لیا۔ سرکاری سکولوں کے نان سیلری بجٹ میں کروڑوں روپے خورد برد کیے جانے کا انکشاف ہونے کے بعد پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلمنٹیشن یونٹ نے سکولوں کا بجٹ آن لائن منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سے سکول ایجوکیشن نے فنڈز کی آن لائن منتقلی کیلئے 48 ہزار سرکاری سکولوں سے آئی بی اے این نمبر مانگ لیا ہے، تمام سکولوں کو 24 ڈیجٹ پر مشتمل انٹرنیشنل بنک اکانٹ نمبر لازمی دینا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق لیہ اور حافظہ آباد کے 88 فیصد سکولز نے آئی بی این نمبر فراہم کردیئے، لودھراں کے 80 فیصد سکولز آئی بی این نمبر فراہم کرچکے ہیں، جبکہ پنجاب بھر کے 48 ہزار سکولوں میں سے 17 ہزار سکولز آئی بی اے این نمبر درج کراچکے ہیں، بہاولپور، قصور اور ضلع ملتان کا ایک بھی سکول اکاؤنٹ نمبر فراہم نہیں کرسکا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آئی بی اے این نمبر فراہم نہ کرنے والے سکولوں کو فنڈز منتقل نہیں کیے جائیں گے، سکول سربراہان کو فراہم کیے جانے والے فنڈز کا بھی مکمل آن لائن حساب رکھنا ہوگا۔
امکان