تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوبارہ‘ نرسز کا  مطالبات منظوری کیلئے احتجاجی کیمپ

    تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوبارہ‘ نرسز کا  مطالبات منظوری کیلئے احتجاجی ...

  

 چوبارہ(نمائندہ خصوصی) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوبارہ کی ہیڈنرس مختار اختر کی زیر قیادت دیگر نرسز رخسانہ منیر فرحت (بقیہ نمبر32صفحہ 6پر)

شاہین مصباح مقبول سدرہ انیس طاہرہ رفعت آصمت بی بی  عمارہ نازش زینب جبیں روبینہ کوثر فرزانہ بی بی اقرا علوی شہلا نثارودیگرنرسزنے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چوبارہ کے سامنے کیمپ لگا کر احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ہسپتال کے ایچ آر آفیسر ممتاز کھرل کے سامنے ایم ایس ڈاکٹر یوسف کے سامنے بے بس ہیڈنرس مختار اختر کو پرموٹ کیے گئے 17ویں سکیل کے مطابق مکمل اختیارات تفویض کیے جائیں ہمارے ڈیوٹی روسٹرڈے آف روسٹر اور سی لیو اتھارٹی ہماری ہیڈ نرس کو دی جائے ایچ آر آفیسر ممتاز کھرل کی مداخلت قبول نہیں گائنی وارڈ او پی ڈی پر سٹاف نرس ڈیوٹی نہیں کریں گی تمام نرسز نے کہا کہ ماسوائے ہیڈنرس مختاراخترکے ہم  میں سے کوئی بھی سٹاف ہیڈشپ کی ڈیوٹی کرنے کیلیے تیارنہیں ہیں علاوہ ازیں ہمارے ہاوس رینٹ کا مسئلہ بھی حل کیا جائے تمام نرسزکا کہنا تھا کہ ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

احتجاجی کیمپ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -