شہیرسیالوی پر مقدمہ اور گرفتاری شرمناک فعل ہے،اکرم رضوی

شہیرسیالوی پر مقدمہ اور گرفتاری شرمناک فعل ہے،اکرم رضوی

  

   لاہور(لیڈی رپورٹر)مسجد وزیر کا تقدس پامال کرنے اوراسلامی اقدار کا مذاق اڑانے پر فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کرکے وزارت سے ہٹایا جائے۔  پنجاب کے حکمرانوں کو شہیر سیالوی پر قائم کیا گیا جھوٹا مقدمہ بہت مہنگا پڑے گا۔ ایف آئی آر واپس نہ لی گئی تو احتجاج کی کال دیں گے ان خیالات کا اظہار  پریس کلب میں متحدہ طلبہ محاذ کے ترجمان محمد اکرم رضوی اور دیگر نے  ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اکرم رضوی نے کہا کہ شہیر سیالوی پر مقدمہ اور گرفتاری شرمناک فعل ہے۔

، پولیس کے ذریعے انتقامی کاروائیاں قابل مذمت ہیں،ہماری زندگیاں ناموس مصطفے ؐ کی امانت ہیں،اسلامی اقدار کے تحفظ کیلئے جانیں قربان کرنا اعزاز ہے۔ مقدمات اور گرفتاریوں سے ہم خوف زدہ نہیں ہوں گے۔ 

ہم خیرخواہی کے جذبے سے حکومت کو خبردار کر رہے ہیں کہ مداخلت فی الدین سے باز رہے۔ فواد چوہدری کی غیر شرعی حرکات کے خلاف احتجاج ہمارا جمہوری،آئینی اور ایمانی حق ہے،حکومت گرفتار مظاہرین کو فوری رہا کرے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -