چیئر مین ایل ٹی سی اور سی ای او کے مابین چپقلش: بس سروس بحال نہ ہوسکی، شہری سفری سہولیا ت سے محروم 

چیئر مین ایل ٹی سی اور سی ای او کے مابین چپقلش: بس سروس بحال نہ ہوسکی، شہری ...

  

  

لاہور (دیبا مرزا سے) صو با ئی دا رالحکو مت میں شہری سستی سفری سہو لت سے محروم،لاہور ٹرا نسپو ٹ کمپنی  کے چیئر مین اور سی ای او کی با ہمی چپقلش شہریو ں کی سفری سہو لت کے منصو بو ں میں رکا وٹ بن کر رہ گئی۔ تفصیلا ت کے مطا بق لاہور بھر میں ایل ٹی سی کے زیر انتظا م چلا ئی جا نے والی سفری سہو لت تا حا ل بحا ل نہ ہو سکی اور نہ ہی کو ئی سستی سواری کا نیا منصو بہ سا منے آسکا۔ واضح رہے  ایک سا ل سے ایل ٹی سی کی سرو س بند ہو نے کے باعث غر یب شہری  مشکلا ت کا شکارہو چکے ہیں جبکہ کئی ما ہ پہلے جب ایل ٹی سی کی بسیں بند ہو ئی تھیں تو یہ با زگشت سنا ئی دے رہی تھی کہ ایل ٹی سی کی جا نب سے عوام کے لئے دوسرے ممالک کے تعا ون سے منصو بے لا ئے جا رہے ہیں لیکن ایسا نہ ہوسکا۔اس حوالے سے روزنا مہ ”پا کستا ن“ سے گفتگو کر تے ہو ئے شہریو ں اسلا م احمد، روبینہ بی بی، ذولفقار، شا ہین، اکرا م خا ن و دگر کا کہنا تھا کہ ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ یہ حکومت کر نا کیا چا ہتی ہے جب سے یہ حکو مت آئی ہے مہنگا ئی کے پہا ڑ توڑ رکھے ہیں،پہلے تو پھر بھی ایل ٹی سی پر سفر کر لیا جا تا تھا جب سے ہما رے روٹس پر  یہ بسیں بند ہو ئی ہیں ہم خوار ہو کر رہ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ حکو مت کو غریب آدمی کی کیا پرواہ ہم جیسے روزا نہ کی روٹی کما نے والے کرایو ں پر کئی سو روپے کیسے خر چ کر یں انہو ں نے کہا کہ  اعلیٰ حکام غر یب شہریو ں کی حا لت پر رحم کریں اورجلد سے جلد ان روٹس کو بحا ل کر یں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -