45لاکھ روپے رشوت کا الزام،اینٹی کرپشن نے پٹواری کو طلب کر لیا

45لاکھ روپے رشوت کا الزام،اینٹی کرپشن نے پٹواری کو طلب کر لیا

  

    لاہور(اپنے نمائندے سے)وراثتی انتقال کی تصدیق کی آڑ میں 45 لاکھ رشوت وصولی کا الزام، کوٹ خواجہ سعید کے پٹواری کو اینٹی کرپشن نے آج طلب کرلیا۔ کوٹ خواجہ سعید کے پٹواری افضل، منشی ظہیر نے پیسے لینے کے باوجود رقبہ ڈرین میں ڈال دیا۔اختیارات کا ناجایز استعمال کیا گیا بلیک میل کرتے ہوئے رشوت وصولی کی گئی، سائل محمد آصف نے حلقہ پٹواری پر سنگین الزام عائد کر دئیے 45لاکھ روپے واپس دلوائے جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -