روٹری کے پلیٹ فارم سے انسانیت کی خدمت کرتے رہیں گے،تعظیم کمبوہ

روٹری کے پلیٹ فارم سے انسانیت کی خدمت کرتے رہیں گے،تعظیم کمبوہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ گورنر 3272 تعظیم احمد کمبوہ نے ڈسٹرکٹ آفس میں روٹری انٹرنیشنل کی 117 سالگرہ کاکیک کاٹا جس میں سینئر روٹرینز شیخ جعفر محمود، صدیق سندھو اور ملک نعمان نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر ڈی جی تعظیم احمد کمبوہ کا کہنا تھا کہ آج کے دن امریکہ میں روٹری انٹرنیشنل کی بنیاد رکھی گئی ہم اس پلیٹ فارم سے خدمت خلق کرتے رہیں گے۔


، روٹری انٹرنیشنل کے تحت پوری دنیا میں لوگ انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں آج کے دن کی مناسبت سے ہم تمام روٹرینز کو یہ عہد کرنا چاہئے کہ ہم انسانی خدمت میں کبھی پیچھے نہیں رہیں گے۔