ٹیکنیکل ایجوکیشن بورڈ کے الیکشن،امیدواروں کی حتمی فہرست شائع

ٹیکنیکل ایجوکیشن بورڈ کے الیکشن،امیدواروں کی حتمی فہرست شائع

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن ایمپلائز ایسوسی ایشن کے 3مارچ کو ہونے والے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے حتمی فہرست شائع کر دی۔ اتفاق گروپ اور انصاف گروپ کے درمیان جوڑ پڑے گا،اتفاق گروپ کو انتخابی نشان چاند جبکہ انصاف گروپ کو پھول انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا ۔ اتفاق گروپ نے گزشتہ روز اپنے امیدواروں کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے 3مارچ کے انتخابات میں کلین سویپ کا دعویٰ کیا ہے بورڈ کی معتبر ترین شخصیت سر پرست اعلیٰ اتفاق گروپ چوہدری محمد حفیظ نے صدارتی امیدوار بورڈ کی مقبول عام شخصیت چوہدری طاہر اقبال کی قیادت میں تمام نشستوں پر امیدواران کا اعلان کیا۔ صدر کے لیے نڈر اور بے باک چوہدری طاہر اقبال، جنرل سیکرٹری کے لیے امجد حسین مفتی، سینئر نائب صدر کے لیے عطا الرحمان جنید،نائب صدر خواجہ عاصم فواد،فنانس سیکرٹری کے لیے فیصل سرور، آفس سیکرٹری کے لیے عدیل احمد صدیقی،جوائنٹ سیکرٹری کے لیے شاہد کمال رانا،سیکرٹری نشرو اشاعت کے لے ریحان احمد کو میدان میں اتارا ہے چوہدری محمد حفیظ نے کہا اتفاق گروپ کے امیدواران بے داغ ماضی کے حامل ہیں چوہدری طاہر اقبال نے اس موقع پر کہا ہمارا مقصد اپنے ملازمین کے حقوق کا تحفظ ہے ہم کامیاب ہو کروعدے پورے کریں گے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -