پی ٹی آئی جیتے گی،زرقا تیمور
لاہور(نمائندہ خصوصی)تحر یک انصاف کی مرکزی رہنماء ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور نے کہا ہے کہ سینٹ میں پی ڈی ایم نہیں تحر یک انصاف کا ہی چیئر مین ہوگا۔
' وزیر اعظم کرپشن کے خاتمہ کیلئے پر عزم ہیں۔
کہ ہم مافیاز کوگٹھ جوڑکرکے عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے اور اس کیلئے سخت اقدامات جاری ہیں۔کارکنوں سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور نے کہا کہ اپوزیشن اس معاملے پر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پر عزم ہیں کہ ہم نے احتساب کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹنا اپوزیشن کو معلوم ہے کہ اگر وزیر اعظم عمران خان اپنے ان اقدامات میں کامیاب ہو گئے توانہیں کبھی دوبارہ اقتدار نصیب نہیں ہوگا اس لئے ڈھائی سال بعد ہی حکومت کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے سازشیں شروع کر دی گئی ہیں۔