اخبار مارکیٹ کے سالانہ انتخابات7مارچ کوہوں گے

اخبار مارکیٹ کے سالانہ انتخابات7مارچ کوہوں گے

  

لاہور (پ ر) چیئرمین الیکشن بورڈ ذوالفقار احمد لون کی زیرصدارت الیکشن بورڈ کے اجلاس میں اخبار فروش یونین کے الیکشن شیڈول کا اعلان کیا گیا  جنرل سیکرٹری الیکشن بورڈ چوہدری عاشق علی نے آغاز کیا، اخبار فروش یونین  کے الیکشن 2سال کیلئے  پینل سسٹم کے تحت ہونگے درخواست فارم حاصل کرنے کی آخری تاریخ 24اور 25 فروری شامل 7بجے تک ہوگی۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 26اور 27فروری شام 7بجے تک ہوگی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 28فروی شام 6بجے تک ہوگی۔ 28فروری بروز اتوار کو ہی ان کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور الیکشن بورڈ ہرپینل کو انتخابی نشان الاٹ کرے گا۔ الیکشن مہم کی آخری تاریخ 5مارچ رات 12تک ہوگی۔ الیکشن انشاء اللہ 7مارچ بروز اتوار کو ہونگے۔ ووٹنگ صبح 9بجے سے شام 6بجے تک بغیر کسی وقفے کے اخبار مارکیٹ لاہور میں جاری رہے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -