بیروزگاری نے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کردیا، زبیراحمد انصاری 

بیروزگاری نے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کردیا، زبیراحمد انصاری 

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان کے حالات موجودہ حکومت کے کنٹرول سے باہر ہیں لوگ آج میاں نواز اور شہباز شریف کے دور کو یاد کر رہے ہیں اور ان کی جلد واپسی کی دعائیں کر رہے ہیں۔بے روز گاری،مہنگائی،بد امنی،بے سکونی اور پولیس گردی کا دور دورہ ہے جس کی وجہ سے لوگ خودکشیوں پر مجبور ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہارمرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان ٹریڈ الائنس زبیر احمد انصاری نے روزنامہ ”پاکستان“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں ایک ایلیٹ کلاس آدمی سے لیکر عام آدمی تک کو ریلیف نہیں مل رہا یہی وجہ ہے کہ موجودہ حکومت کی ناقص حکمت عملی کا نتیجہ اسے ضمنی الیکشن میں ہار کی صورت دیکھنے کو ملا۔زبیر احمد انصاری نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبا کر رکھ دیا ہے جس سے عوام بے حد پریشان و مایوسی کا شکار ہیں اس کے بر عکس اگر دیکھا جائے تو میاں نواز شریف کے دور میں پاکستان ترقی کر رہا تھا اور اپنے پاؤں پر کھڑا تھا۔

ہر انسان خوشحالی کی زندگی بسر کر رہا تھا 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -