ریاست جونا گڑھ کے وزیر اعظم صاحبزادہ سلطان احمد علی کے اعزا ز میں ظہرانہ

ریاست جونا گڑھ کے وزیر اعظم صاحبزادہ سلطان احمد علی کے اعزا ز میں ظہرانہ

  

لاہور (پ ر) ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ لاہور میں خانوادہ حضرت سلطان باہوؒ سے تعلق رکھنے والے صاحبزادہ سلطان احمد علی کے ریاست جونا گڑھ کا وزیراعظم منتخب ہونے پر ان کے اعزاز میں ظہرانہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ممتاز صحافی و دانشور مجیب الرحمن شامی، سینئر صحافی عطاء الرحمن، سیاسی و سماجی رہنما بیگم مہناز رفیع، معروف سکالر خالدہ جمیل، سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف صاحبزادہ میاں ولید احمد شرقپوری، سینئر دفاعی تجزیہ کار کرنل(ر) زیڈ آئی فرخ، معروف سرجن ڈاکٹر بخشی، رہنما تحریک تکمیل پاکستان لیاقت قریشی، صدر نظریہئ پاکستان فورم میاں چنوں ڈاکٹر غزالہ شاہین وائیں، بیگم صفیہ اسحاق، مذہبی سکالر قاری اصغر علی سلطانی، سیکرٹری نظریہئ پاکستان ٹرسٹ شاہد رشید، سید احسان گیلانی، عامر کمال صوفی،منشا قاضی، احمر تاثیر انور، رحمت اللہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں موجود تھے۔ پروگرام کے آغاز پر محمد بلال ساحل نے تلاوت اور نعت سنانے کی سعادت حاصل کی۔صاحبزادہ سلطان احمد علی نے کہا کہ پاکستان میں جوناگڑھ کے 25لاکھ افراد رہائش پذیر ہیں،ہم اس کو منظم کر رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -