ڈسکہ الیکشن میں قتل ہونے والے کارکن کا خون رائیگاں نہیں جائیگا،ظہیر کھوکھر

ڈسکہ الیکشن میں قتل ہونے والے کارکن کا خون رائیگاں نہیں جائیگا،ظہیر کھوکھر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف  لاہور جنوبی کے مرکزی آفس میں  ڈسکہ الیکشن کے دوران قتل ہونے والے کارکن کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی، جس میں ملک ظہیر عباس کھوکھر صدر لاہور جنوبی، میاں اکرم عثمان جنرل سیکرٹری ،علی عباس بوبی، رانا غنصفر، فرید منیر، رانا منیب وارث خاں جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ سنٹرل پنجاب، سعدیہ ایوب اور کارکنوں نے شرکت کی۔ حافظ نوید نے مرحوم کے  ایصال ثواب کیلئے دعا کروائی۔ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں ان کے بغیر سیاسی پارٹیاں قائم نہیں رہ سکتی۔ اکرم عثمان کا کہنا تھا کہ اللہ شہید کے گھر والوں کو صبر عظیم عطاء فرمائے۔ اس موقع پر قائدین کا کہنا تھا کہ شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، پارٹی شہید کی اس قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -