سپیکر مشتاق احمد غنی کی قیادت میں تھیلسمیا مرض سے آگا ہی مہم کا آغاز 

سپیکر مشتاق احمد غنی کی قیادت میں تھیلسمیا مرض سے آگا ہی مہم کا آغاز 

  

پشاور(نیوزرپورٍٹر)مقامی این جی او کی جانب سے تھیلی سیمیا کے حوالے سے علاج معالجے اور روک تھام کے حوالے سے آگاہی مہم کا صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا سے آغاز کردیا گیا. اس موقع پر سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے مہم کا آغاز کیا اور اس حوالے سے مہم کے شرکا کو اس نیک کام کے شروع کرنے پر سراہا. آگاہی مہم خیبر سے کراچی تک جاری رکھی جائیگی جس میں ہر شہرکے رضاکار اور طلبا و طالبات حصہ لینگے. اس کے پہلے مرحلے میں ایبٹ آباد, مانسھرہ اور مظفر آباد میں آگاہی مہم چلائی جائیگی جس میں میڈیا کے نمائندوں, طلبا و طالبات, اساتذہ کرام اور معاشرے کے دیگر اہم لوگوں کو شرکت کی دعوت دی جائیگی.دوسرے مرحلے میں اسلام آباد سے روڈ شو کا آغاز ہوگا جو کے رحیم یار خان میں ختم ہوگا. اسکے بعد جنوبی پختونخوا اور وسطی پنجاب میں مہم چلائی جائیگی. آگاہی مہم میں لوگوں کو بتایا جائیگا کہ تھیلی سیمیا کا خون کے سرطان سے کوئی تعلق نہی بلکہ یہ ایک ایسی بیماری ہے جو اکثر پیدائشی طور پر انسان میں پائی جاتی ہے. اس حوالے سے اگر شادی بیاہ سے پہلے جوڑے اپنا تھیلی سیمیا ٹیسٹ کروالیں تو اسکی روک تھام ہوسکتی ہے. کیونکہ اگر میاں بیوی دونوں میجر ٹریٹ کے زمرے میں آتے ہو تو انکو شادی کرنے یا آگے جاکر بچوں کی پیدائش کے حوالے سے احتیاط برتنی ہوگی کیونکہ انکے ہونے والے بچوں میں میجر تھیلی سیمیا کا عنصر موجود ہوگا. شادی سے پہلے تھیلی سیمیا کا لازمی ٹیسٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ چند سال پہلے اس حوالے سے ضروری ایکٹ پاس ہوا تھا مگر اس پر ضروری قانون سازی نہ ہوسکی. اس موقع پر سپیکر مشتاق احمد غنی نے کہا کہ انھوں بے اپنے سیکریٹیریٹ کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ تمام متعلقہ محکموں کو بلایا جائے گا اور اس حوالے سے ضروری قانون سازی پر مکمل معلومات لی جائینگی. اس حوالے سے جو بھی بل لانا اور منظور کرانا ہوگا, وہ خود اسکی نگرانی کرینگے. سپیکر مشتاق غنی نے طلبا کا تھیلی سیمیا کے حوالے سے آگاہی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر انکے جذبے کو سراہا.

مزید :

صفحہ اول -