منشیات کے شکار افراد کی بحالی کیلئے سہولیات مزید بہتر بنائی جائیں: اعجاز شاہ 

منشیات کے شکار افراد کی بحالی کیلئے سہولیات مزید بہتر بنائی جائیں: اعجاز شاہ 

  

  اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے ہدایت کی ہے کہ منشیات کے شکار افراد کی بحالی کے لیے سہولیات مزید بہتر کی جائیں۔منگل کو وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے ریجنل ڈائریکٹوریٹ اے این ایف روالپنڈی اور ریہہبلیٹیشن سینٹر کا دورہ کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اعجاز شاہ نے کہاکہ نوجوان نسل میں منشیات کے نقصانات سے متعلق آگہی بے حد ضروری ہے- وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمیں اپنے آنیوالی نسلوں کے لیے منشیات سے پاک اور محفوظ معاشرے کی تشکیل کو یقینی بناناہے- انہوں نے ہدایت کی کہ منشیات کے شکار افراد کی بحالی کے لیے سہولیات مزید بہتر کی جائیں - وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے زیر علاج افراد فوری طور پر بہتری کے لئے کام کرنے کی ہدایت کی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ  ایسے اور بحالی کیادارے قائم کرنے پر غور کر رہے ہیں، منشیات کے شکار افراد کی پروفیشنل ٹریننگ بھی کروائی جائے- انہوں نے کہاکہ منشیات کے شکار افراد کی بحالی کے لئے حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی- انہوں نے کہاکہ اس بات کا دھیان رکھا جائے کہ تندرست ہونے والے دوبارہ اس لعنت میں گرفتار نہ ہوں - اعجاز احمد شاہ  نے کہاکہ ٹھیک ہونے کے بعد بھی باقاعدہ چیک اپ جاری رہنے چاہئیں - وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے اے این ایف کی کارکردگی کو سراہا- انہوں نے کہاکہ منشیات کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رکھیں گے- اعجاز احمد شاہ نے کہاکہ ملک و قوم کے روشن مستقبل کے لئے منشیات کے مسئلے پر قابو پانا بہت ضروری ہے۔

اعجاز شاہ

مزید :

صفحہ اول -