فیصل آباد، دکیتی چوری کی 51وارداتیں، شہریوں سے لاکھوں کا مال و زر سے لوٹ لیا گیا
فیصل آباد(سپیشل رپورٹر) ضلع بھر میں پولیس کی تمام تر حکمت عملی کے باوجود ڈکیتی‘ راہزنی، کی 22اور چوری کی 29 وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں کے منظم گروہ لاکھوں روپے کی نقدی،طلائی زیورات، ایک کار،ایک رکشہ، 20 موٹر سائیکل، لاکھوں روپے کی مالیت کے ٹرانسفارمر،ڈیڑھ درجن سے زائد موبائل فونز،قیمتی مویشی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے‘اس دوران ایک واردات میں نصف درجن نامعلوم ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر نصف درج شہریوں کو لوٹ کر چلتے بنے،تفصیلات کے مطابق نصف درج نامعلوم ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر شہزاد،اصغر وغیرہ نصف درجن شہریوں سے50ہزار سے زائد نقدی،موبائل فونز چھین لیے،اسی طرح نامعلوم ڈاکوؤں نے فہیم،حسنین،یونس،عبداللہ اور عامر سے نقدی اور موٹرسائیکلز چھین لیے،امن کے گھر سے 2تولے طلائی زیورات،50ہزار نقدی،مدثر کی دکان سے نقدی،رشید، عباس، حبیب، سعید، عثمان، ندیم، مبارک، محبوب،ساجد،نور،کلیم،قاسم،کاشف،حسیب،شہزاد،سہیل،فراز،عاصم اور علی سے نقدی،موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چوروں نے اسد اور سلمان کے ٹرانسفارمر،شہباز کے گھر سے 4تولے طلائی زیورات،54ہزار نقدی،قیمتی سامان،سجادالرحمن کی دکان سے2لاکھ روپے کی نقدی،مسجد کے غلہ سے نقدی،عمران،جعفر،زاہد،اعظم،غلام مصطفی اورواصف کے گھروں،دوکانوں سے نقدی و قیمتی سامان،عمران کی لاکھوں روپے مالیت کی 4بکریاں‘بندیاکی کار،خرم کا رکشہ،عاصم،خالد،ذوالقرنین،عبدالقدیر،نعیم،محسن،شہزاد،عزیز،عبدالغفور،اسد،حسن،ہمایوں،ظفر،فیضان اور حسن کی موٹرسائیکلیں چوری کرکے چلتے بنے
وارداتیں