اپوزیشن روندھو،وزیراعظم این آر او نہیں دیں گے، فیصل جاوید

  اپوزیشن روندھو،وزیراعظم این آر او نہیں دیں گے، فیصل جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کو این آر او نہیں دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن روندھو ہیں، جہاں ہارتے ہیں روتے ہیں، عمران خان نے کہا دوبارہ آجاؤ، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے۔عمران خان نے کہا تھا چار حلقے کھول دیں، تا کہ سسٹم ٹھیک ہو، عمران خان نے الیکشن میں شفافیت کے لیے ہمیشہ جدوجہد کی ہے، جب چار حلقے کھلے تو چاروں میں دھاندلی نکل آئی۔ ن لیگ کے واویلا پر عمران خان نے 23 پولنگ اسٹیشن پردوبارہ پولنگ کی پیشکش کی۔ پی ڈی ایم ذاتی مفادات کے تحفظ کے لیے اکٹھی ہوئی ہے۔پی ڈی ایم وزیراعظم عمران خان کو بلیک میل نہیں کر سکتی، سیاست سے کرپشن کا خاتمہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے۔
فیصل جاوید

مزید :

صفحہ آخر -