حلیم عادل کو اپوزیشن لیڈر شپ سے ہٹانے کی سوچ نہیں رکھتا،سراج درانی

حلیم عادل کو اپوزیشن لیڈر شپ سے ہٹانے کی سوچ نہیں رکھتا،سراج درانی

  

 کراچی (آئی این پی) سندھ اسمبلی کے سپیکر سراج درانی نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو اپوزیشن لیڈر شپ سے ہٹانے کی سوچ نہیں رکھتا،حلیم عادل کے روم کے باہر اگر پولیس ہے تو وہ سیکیورٹی کیلئے ہوگی،گزشتہ روزسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے حلیم عادل کے پروڈکشن آرڈرجاری کرنے کا کہا ہے، اپوزیشن کی درخواست قانون کے مطابق دیکھیں گے، سینٹ الیکشن فول پروف طریقے سے کرانا چاہتے ہیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ آج اپوزیشن کے ارکان آئے تھے، انہوں نے شکایت کی تھی مجھے ابھی ان کی درخواست ملی ہے۔

سراج درانی

مزید :

صفحہ آخر -