پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر معیاری سلنڈرزکیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم

    پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر معیاری سلنڈرزکیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے سکول وین اور پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر معیاری سی این جی و ایل پی جی سلنڈر ز کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ نے سکول وین اور پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر معیاری سی این جی اور ایل پی جی سلنڈرزکی تنصیب کے کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے پولیس رپورٹ اور آئی جی سندھ کا کوئی نمائندہ پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ آئی جی سندھ خود پیش ہو کر وضاحت کریں۔عدالت نے سندھ پولیس کے لیگل افسر پر بھی اظہار برہمی کیا اور کہا کہ آئندہ پیش نہیں ہوئے تو آئی جی کو بلائیں گے۔عدالت کا کہنا تھا کہ لوگ کیمرے بھی خود لگائیں اور حفاظت بھی خود کریں، ایسا قانون بنائیں جو قابل عمل بھی ہو۔ عدالت نے سی این جی مالکان کو ایچ ڈی آئی پی سرٹیفائیڈ ورکشاپس قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 6 اپریل تک ملتوی کر دی۔

پبلک ٹرانسپورٹ 

مزید :

صفحہ آخر -