ہر صوبے میں پی ٹی آئی انتشار کا شکار ہے، شازیہ مری 

ہر صوبے میں پی ٹی آئی انتشار کا شکار ہے، شازیہ مری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ ملک کے ہر صوبے میں پی ٹی آئی انتشار کا شکار ہے۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ پی ٹی آئی کے اسمبلی ممبران عمران خان کے فیصلوں سے اختلاف کر رہے ہیں، آمرانہ روش کی وجہ سے پی ٹی آئی کے اندر عمران خان کے خلاف بغاوت ہے۔ عمران خان بغاوت کو کچلنے کیلئے عدالت کا کندھا استعمال کر رہے ہیں۔دنیا میں جہاں جمہوریت مظبوط ہے،وہاں خفیہ ووٹ کا نظام ہے،جس کو جمہوریت کی ابجد کا علم نہیں وہ جمہوریت کا سبق پڑھا رہے ہیں۔ شازیہ مری نے سوال اٹھایاکہ عمران نیازی بتائیں انہیں آئین سے کیا پرخاش ہے،عمران خان اسمبلی میں آنے سے ایسے گھبراتے جیسے نالائق بچہ اسکول سے۔عمران خان لکھ کر رکھے سینیٹ میں شکست ان کا مقدر ہے۔
شازیہ مری 

مزید :

صفحہ آخر -