اسلام ہائیکورٹ توڑ پھوڑ کیس، گرفتار پیمرا ملازم کی ضمانت منظور
اسلام آباد (این این آئی)انسداد دہشتگری عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت نے اسلام آبادہائیکورٹ چیف جسٹس بلاک اور توڑ پھوڑ کیس میں گرفتار پیمر ا ملازم خالد محمود کی ضمانت منظور کرلی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے ہائیکورٹ حملہ کیس میں گرفتار پیمرا ملازم خالد محمود کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے تاحال ڈسچارج رپورٹ جمع نہ کرائی جاسکی تفتیشی افسر نے مؤقف اپنایا کہ ہائی پروفائل کیس ہے رپورٹ کیلئے کچھ وقت درکار ہے عدالت نے ڈسچارج رپورٹ میں تاخیر کے باعث خالد محمود کی 2 لاکھ روپے مالیتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔
ضمانت منظور