یہ ہیں وہ 13 پریذائڈنگ افسران جو این اے 75 کے ضمنی الیکشن کے بعد دھند میں کھو گئے ، حامد میر نے نام شیئرکرتے ہوئے تصاویر جاری کرنے کا مطالبہ کردیا

یہ ہیں وہ 13 پریذائڈنگ افسران جو این اے 75 کے ضمنی الیکشن کے بعد دھند میں کھو ...
یہ ہیں وہ 13 پریذائڈنگ افسران جو این اے 75 کے ضمنی الیکشن کے بعد دھند میں کھو گئے ، حامد میر نے نام شیئرکرتے ہوئے تصاویر جاری کرنے کا مطالبہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57  کا بروقت نتیجہ جمع نہ کرانے اور پھر اگلے دن ریٹرننگ افسر کے پاس پہنچ کر مختلف تاویلیں پیش کرنیوالے پریذائیڈنگ افسران کے نام سینئر صحافی حامد میر نے شیئرکردیئے اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ ان کی تصاویر بھی جاری کی جائیں۔

ٹوئٹر پر فہرست شیئرکرتے ہوئے حامد میر نے لکھا کہ " یہ ہیں وہ 13 پریذائڈنگ افسران جو این اے 75 کے ضمنی الیکشن کے بعد دھند میں کھو گئے اور انکے فون بھی بند ہو گئے ،  ان 13 مشکوک پریذائڈنگ افسران میں ایک بھی خاتون شامل نہیں ،سب کے سب وہ طاقتور مرد ہیں جو اپنے ایمان پر قائم نہ رہ سکے۔ الیکشن کمیشن ان سب کی تصویریں جاری کرے"۔

شیئرکیے گئے ناموں میں عمر فاروق ڈوگر، عاطف شاہین، شاہ جہان، اصغرعلی، محمد انور، عبدالوحید، وارث محمود، ناصرمحمود، حافظ محمد انورشاہد، حقیق الرحمان، سلمان خالد، محمد رضوان بٹ اور محمد یوسف شامل ہیں۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -