آئی جی سندھ پیش ہوکر بتائیں لاپتہ افراد بازیاب کیوں نہیں ہوپارہے؟سندھ ہائیکورٹ برہم ، آئی جی کو طلب کرلیا

آئی جی سندھ پیش ہوکر بتائیں لاپتہ افراد بازیاب کیوں نہیں ہوپارہے؟سندھ ...
آئی جی سندھ پیش ہوکر بتائیں لاپتہ افراد بازیاب کیوں نہیں ہوپارہے؟سندھ ہائیکورٹ برہم ، آئی جی کو طلب کرلیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ لاپتہ افراد کی عدم بازیابی سے متعلق کیس میں اداروں پر برہم ہو گئی ،عدالت نے آئی جی سندھ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کہاکہ آئی جی سندھ مشتاق مہر پیش ہوکر بتائیں لاپتہ افراد بازیاب کیوں نہیں ہوپارہے؟ جسٹس نعمت اللہ نے کہاکہ اب ہم چیف سیکریٹری سندھ کو بھی طلب کریں گے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کی عدم بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر سندھ ہائیکورٹ تمام اداروں پر برہم ہو گئی، جسٹس نعمت اللہ نے کہاکہ ایسی کیا وجہ ہے تفتیشی افسر لاپتہ افراد کو بازیاب نہیں کر پارہے، کیا مشکلات ہیں تفتیشی افسران لاپتہ شہریوں کا سراغ تک نہیں لگا پارہے؟

عدالت نے کہاکہ آئی جی سندھ مشتاق مہر پیش ہوکر بتائیں لاپتہ افراد بازیاب کیوں نہیں ہوپارہے؟ جسٹس نعمت اللہ نے کہاکہ اب ہم چیف سیکریٹری سندھ کو بھی طلب کریں گے۔جسٹس نعمت اللہ نے کہاکہ اب ہم ظلم کسی کے ساتھ نہیں ہونے دیں گے،لوگ پریشان ہیں کسی کو کوئی احساس ہی نہیں، کئی جے آئی ٹیز اور پی ٹی ایف کے اجلاس ہوچکے ہیں مگر نتائج صفرہیں۔

عدالت نے کہاکہ پی ٹی ایف کی ہدایت پر عملدرآمد نہیں ہوتا تو کسی تفتیشی افسر کو سزا دی؟فوکل پرسن محکمہ داخلہ نے کہاکہ ابھی تک کسی تفتیشی افسر کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی، عدالت نے کہاکہ جے آئی ٹیز اور پی ٹی ایف حکام اپنے احکامات پر عملدرآمد کرانے سے قاصر ہیں، پراسیکیوٹر حبیب احمد نے کہاکہ لاپتہ شہریوں کو حراست میں نہیں لیا، 

حراستی مراکز سے رپورٹ پیش نہ کرنے عدالت وفاقی حکومت کے وکیل پر برہم ہو گئی اور 30 مارچ تک تمام تفصیلات طلب کرلیں،سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی سندھ کو ذاتی حیثیت سے طلب کرلیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -