کپل شرما کی وہیل چیئر پر موجودگی کی ویڈیو سے مداحوں میں تشویش لیکن دراصل کیا ہوا ہے؟ خود ہی بالآخر خاموشی توڑ دی

کپل شرما کی وہیل چیئر پر موجودگی کی ویڈیو سے مداحوں میں تشویش لیکن دراصل کیا ...
کپل شرما کی وہیل چیئر پر موجودگی کی ویڈیو سے مداحوں میں تشویش لیکن دراصل کیا ہوا ہے؟ خود ہی بالآخر خاموشی توڑ دی
سورس:   Instagram/kapilsharma

  

 ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی کامیڈین کپل شرما نے وہیل چئیر پر جانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ورزش کے دوران زخمی ہوگئے تھے، یادرہے کہ  کپل شرما کی ممبئی ائیرپورٹ سے وہیل چئیر پر جانے کی ویڈیو سامنے آئی تھی اور ویڈیو بنانیوالے کیمرہ مین سے بھی الجھ پڑے تھے جس کے بعد کپل کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی کہ آخر کپل کو ایسا کیا ہوگیا، بھارتی میڈیا میں کچھ ایسی افواہیں بھی زیرگردش تھیں کہ کامیڈین نے خود کو زخمی کرلیا ہے تاہم اب کپل نے خود ہی خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما نے وہیل چئیر پر جانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں، بس جم میں ورزش کے دوران کمر انجرڈ ہوگئی ہے جو کہ چند دنوں میں ٹھیک ہوجائے گی تاہم آپ سب کا میری صحت کے بارے میں فکرمند ہونے کا شکریہ۔

خیال رہے کہ کپل شرما کا شمار بھار ت کے نامور کامیڈینز میں ہوتا ہے اور وہ مشہور ’دی کپل شرما شو‘ کے میزبان بھی ہیں، یہ شو فی الحال آف ائیر کردیا گیا ہے ۔  

مزید :

تفریح -