یاسرحسین نے اپنی شادی میں آئے بن بلائے مہمانوں کی تعداد بتادی، معروف اداکارہ کانام بھی لے لیا

یاسرحسین نے اپنی شادی میں آئے بن بلائے مہمانوں کی تعداد بتادی، معروف اداکارہ ...
یاسرحسین نے اپنی شادی میں آئے بن بلائے مہمانوں کی تعداد بتادی، معروف اداکارہ کانام بھی لے لیا
سورس:   Instagram/yasir.hussain131

  

 کراچی (ویب ڈیسک) ڈراموں و فلموں کے اداکار یاسر حسین نے اپنی اور اقرا عزیز کی شادی میں بغیر دعوت شرکت کرنے والے مہمان فن کاروں کی تعداد بتادی، ساتھ ہی ایک فنکارہ کا نام بھی لے لیا۔

 نجی چینل کے شو  میں میزبان واسع چوہدری نے یاسر حسین سے پوچھا کہ آپ کی اور اقرا کی شادی کے سوشل میڈیا پر کافی چرچے تھے اور جس طرح تصاویر سامنے آرہی تھیں تو ایسا لگ رہا تھا کہ آپ لوگوں نے مخصوص لوگوں کو ہی مدعو کیا ہوا تھا۔ یاسر نے جواب دیا کہ میں نے یہی سوچا تھا کہ شادی میں اُن ہی لوگوں کو دعوت دوں گا جن سے میری دوستی ہے اور اُن لوگوں کو جو کراچی میں رہتے ہیں۔

یاسر حسین نے کہا کہ مہمانوں کی فہرست 170 افراد پر مشتمل تھی لیکن 200 سے زائد مہمان آگئے جس کی وجہ ہماری شادی کا دعوت نامہ تھا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا تھا۔ کچھ لوگ ایسے بھی تھے جوکہ بغیر دعوت نامے کے زبردستی آئے تھے جن میں سے ایک نوشین شاہ تھیں اور ان کے سوا کچھ دیگر فنکار بھی آگئے تھے جو کہ اتنے مقبول نہیں ہیں۔

یاسر حسین نے ہنستے ہوئے کہا کہ ہماری شادی میں ہم سے زیادہ نوشین شاہ کی تصاویر بنی ہیں، ساتھ ہی انہوں نے موضوع بدلتے ہوئے کہ نوشین بہترین فنکارہ ہیں اور اچھا کام کرتی ہیں، ذاتی طور پر میں اُن کے اسٹائل سے بہت متاثر ہوں۔

مزید :

تفریح -