عدالتی کارروائی آپ کے مطابق نہیں چل سکتی ،احتساب عدالت نے شہبازشریف کے وکیل کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی

عدالتی کارروائی آپ کے مطابق نہیں چل سکتی ،احتساب عدالت نے شہبازشریف کے وکیل ...
عدالتی کارروائی آپ کے مطابق نہیں چل سکتی ،احتساب عدالت نے شہبازشریف کے وکیل کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے رمضان شوگر مل کیس میں شہبازشریف کے وکیل کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست مستردکردی،عدالت نے کہاکہ آپ کی درخواست پرپہلے بھی گواہ کا بیان قلمبند نہیں کیا جاسکا،امجدپرویز توہردن ہائیکورٹ میں مصروف رہتے ہیں ،عدالتی کارروائی آپ کے مطابق نہیں چل سکتی ۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز احتساب عدالت لاہورمیں رمضان شوگرمل کیس پر سماعت جاری ہے،شہبازشریف اورحمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کردیاگیا،معاون وکیل امجد پرویز نے کہاکہ امجد پرویز ایڈووکیٹ ہائیکورٹ میں مصروف ہیں ،سماعت آج ملتوی کردی جائے ۔

عدالت نے کہاکہ آپ کی درخواست پرپہلے بھی گواہ کا بیان قلمبند نہیں کیا جاسکا،امجدپرویز توہردن ہائیکورٹ میں مصروف رہتے ہیں ،عدالتی کارروائی آپ کے مطابق نہیں چل سکتی ۔عدالت نے کہاکہ کمرے میں رش کم کیا جائے، پہلے ہی کوروناکاخدشہ ہے ،شہبازشریف کی طبیعت ٹھیک نہیں رہتی احتیاط کی زیادہ ضرورت ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -