شادی کے روز ہی وہ مجھے چھوڑ کر چلے گئے، راکھی ساونت نے شوہر سے طلاق لینے کا عندیہ دیدیا
ممبئی (ویب ڈیسک) اداکارہ راکھی ساونت کے مبینہ شوہر رتیش کی اب تک تصاویر سامنے نہیں آئی ہیں اور انہوں نے شوہر سے طلاق لینے کا شوشہ بھی چھوڑ دیا ہے، راکھی ساونت نے جولائی 2019 میں برطانیہ میں مقیم بزنس مین سے شادی کا اعلان کیا تھا تاہم حال ہی میں رئیلیٹی شو بگ باس کے 14 ویں سیزن میں شرکت کے دوران بھی راکھی بارہا اپنے شوہرکا ذکر کرتی رہیں اور ایک بار تو ان سے عوام کے سامنے آنے کی درخواست بھی کی۔
View this post on Instagram
اب بگ باس کےگرینڈ فنالے میں پیسے لےکر شو چھوڑنےکے بعد ایک انٹرویو میں راکھی کا کہنا تھا کہ رتیش سے ان کی شادی غیر قانونی ہے،اپنے شوہر سے طلاق لینےکا اشارہ دیتے ہوئےکہا کہ وہ بگ باس میں جانے سے قبل اندر سے ٹوٹ چکی تھیں، میری شادی کے مسائل چل رہے ہیں، میرے شوہر شادی والے روز ہی مجھے چھوڑ گئے، وہ نہیں چاہتے تھےکہ میڈیا کے سامنے آئیں، اس دوران میری والدہ کی کیمو تھراپی بھی چلتی رہی ہے۔
View this post on Instagram
ان کا کہنا تھا کہ ان سب مسائل نے مجھے توڑ کر رکھ دیا ہے، رتیش کے ساتھ میں اپنا کوئی مستقبل نہیں دیکھ رہی، وہ شادی شدہ ہے اور اس کے بچے بھی ہیں، ہمارے درمیان کوئی بھی چیز مشترکہ نہیں اور میں کسی کا گھر خراب نہیں کرنا چاہتی۔
View this post on Instagram