قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر  کی ہم شکل خاتون سامنے آگئی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر  کی ہم شکل خاتون سامنے آگئی
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر  کی ہم شکل خاتون سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سے مشابہہ خاتون سامنے آگئی، سوشل میڈیا صارفین بھارت سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا  سٹار ونیتا کھیلنانی سے شعیب اختر کی حیرت انگیز مماثلت دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں۔

ونیتا کھیلنانی نامی یہ خاتون حال ہی میں ایسی ویڈیوز میں نظر آئیں جن میں عوام کو مختلف لطائف اور قصّے سنا کر اپنا مؤقف پیش کیا گیا۔سوشل میڈیا سٹار نے اپنی ویڈیوز میں یہ بتانے کی کوشش کی کہ جب سوشل میڈیا نہیں ہوا کرتا تھا تو والدین بچوں کی تصویریں کیسے کھینچا کرتے تھے۔

خاتون ٹک ٹاکر  نے ویڈیو کا دوسرا ورژن بھی پیش کیا ہے جس میں یہ بتایا گیا کہ میاں بیوی، سوشل میڈیا کی غیر موجودگی میں اپنی تصاویر کیسے کھنچوایا کرتے تھے۔

View this post on Instagram

A post shared by Vinita Khilnani (@omgvinita)

سوشل میڈیا پر ونیتا اور شعیب اختر کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں لیکن اب تک سوشل میڈیا پر فعال شعیب اختر کی جانب سے ان پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید :

کھیل -