حکومت پہلے مجھے نااہل کروانا چاہتی تھی، اب کوشش ہے آئین کو تبدیل کیاجائے،یوسف رضا گیلانی 

حکومت پہلے مجھے نااہل کروانا چاہتی تھی، اب کوشش ہے آئین کو تبدیل ...
حکومت پہلے مجھے نااہل کروانا چاہتی تھی، اب کوشش ہے آئین کو تبدیل کیاجائے،یوسف رضا گیلانی 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)یوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ حکومت پہلے میرے پیچھے لگی کہ نااہل ہوجائے،اب حکومت کی کوشش ہے آئین کو تبدیل کیاجائے۔

احتساب عدالت میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر اورحمزہ شہباز سے ملاقات ہوئی ہے،پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے شہبازشریف سے ملاقات کی ،سینیٹ امیدوار نامزد کرنے اورحمایت پر پی ڈی ایم کا شکریہ ادا کرتاہوں۔

انہوں نے کہاکہ تاثر ہے ہارس ٹریڈنگ ہوگی پیسے چلے گا اس کی مذمت کرتے ہیں ،بلاول تشریف لا رہے ہیں ،مریم نواز سے ملاقات ہوگی ۔

پی ڈی ایم کے سینیٹ امیدوار کاکہناتھا کہ حکومت بل لائی اورجب دیکھا اکثریت نہیں توریفرنس بھیج دیا،ان کاکہناتھا کہ کامیابی جمہوری قوتوں کی ہی ہوگی ،ہم حکومت کو سرپرائز تو دے چکے ہیں ،جب وزیراعظم تھاتو شہبازشریف وزیراعلیٰ تھے ہمارے اچھے تعلقات تھے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ پی ڈی ایم حقیقت ہے ، ضمنی الیکشن میں بہترین نتائج دیئے ، ہم حق پر ہیں اور حکومت کا کارنامہ سب دیکھ چکے ہیں،ہم نے ماضی بھول کر آگے بڑھنے کی بات کی ،میثاق جمہوریت کےلئے بھی ماضی میں اکٹھے ہوئے تھے آج بھی ساتھ ہیں۔

قبل ازیں یوسف رضاگیلانی نے شہبازشریف سے کورٹ روم نمبر5 میں ملاقات کی،دونوں رہنماﺅں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی ،دونوں رہنماﺅں نے سینیٹ الیکشن سمیت مختلف امور پر مشاورت کی،ملاقات میں ایاز صادق ،اعظم نذیر تارڑ،امیرمقام ،مخدوم محمود، مریم اورنگزیب و دیگرموجودتھے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -