پی کے 63 نوشہرہ ضمنی الیکشن سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی امیدوار کو درخواست میں ترمیم کی اجازت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے پی کے 63 نوشہرہ ضمنی الیکشن سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی امیدوار کو درخواست میں ترمیم کی اجازت دیدی۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی کے 63 نوشہرہ ضمنی انتخاب سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی،تحریک انصاف کے وکیل شاہ خاور الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
ممبر الیکشن کمیشن نے درخواست گزار سے استفسارکیاکہ تمام پریذائیڈنگ افسران کو فریق کیوں بنا دیا؟الیکشن کمیشن ممبر پنجاب ارشاد قیصر نے کہاکہ جن مخالف امیدواروں کو فریق بنایا ان کے ایڈریس بھی دیں،حوالہ بھی دیں کہ کس قانون کے تحت درخواست دائر کی ہے۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے امیدوار کو درخواست میں ترمیم کی اجازت دیدی،الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 2 مارچ تک ملتوی کردی۔