پاکستان 2 سال میں بدل چکاہے ،سری لنکن سرمایہ کارگوادرسے استفادہ کرسکتے ہیں،مشیرتجارت 

پاکستان 2 سال میں بدل چکاہے ،سری لنکن سرمایہ کارگوادرسے استفادہ کرسکتے ...
پاکستان 2 سال میں بدل چکاہے ،سری لنکن سرمایہ کارگوادرسے استفادہ کرسکتے ہیں،مشیرتجارت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیرتجارت عبدالرزاق داﺅد کاکہناہے کہ پاکستان 2 سال میں بدل چکا،سری لنکاکے سرمایہ کارگوادرسے استفادہ کرسکتے ہیں۔
کولمبو میں پاک سری لنکاٹریڈاینڈانویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہاکہ کانفرنس کامقصد دوطرفہ تجارت کوفروغ دیناہے،کانفرنس دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مواقع فراہم کرےگی۔
مشیر تجارت نے کہاکہ دونوں ممالک تجارت میں مستقبل کومحفوظ بناسکتے ہیں،افغانستان،خطے میں تجارت کی بحالی کیلئے کردارداداکررہے ہیں، افغانستان،ازبکستان کوبراستہ گوادربرآمدات کی پیشکش کی،عبدالرزاق داﺅد کاکہناتھا کہ کوروناکے دوران بھی پاکستان کی معیشت بہتررہی ،سرمایہ کاری کے حوالے سے سری لنکاکے وزیرتجارت سے ملاقات ہوئی،تجارتی فروغ خطے کےساتھ ساتھ سری لنکاکیلئے بھی سودمندہوگا۔