نیسلے کے لیکٹو جن پاوڈر دودھ سے بچی کی مبینہ موت کا معاملہ، عدالت نے پولیس کی رپورٹ جھوٹی قرار دیتے ہوئے کمپنی کے اعلیٰ حکام کو طلب کر لیا 

نیسلے کے لیکٹو جن پاوڈر دودھ سے بچی کی مبینہ موت کا معاملہ، عدالت نے پولیس کی ...
نیسلے کے لیکٹو جن پاوڈر دودھ سے بچی کی مبینہ موت کا معاملہ، عدالت نے پولیس کی رپورٹ جھوٹی قرار دیتے ہوئے کمپنی کے اعلیٰ حکام کو طلب کر لیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیسلے پاکستان کے پاوڈر ملک ’ لیکٹوجن‘ پینے سے نومولود بچی کی مبینہ موت کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، ماڈل ٹاون کچہری کی عدالت نے نیسلے سے متعلق پولیس کی رپورٹ کو جھوٹی اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کمپنی کے اعلیٰ حکام کو 9 مارچ کو عدالت میں طلب کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق معروف وکیل حسان نیازی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عثمان بھٹی نامی شہری کی بیٹی کی لیکٹوجن پینے کے باعث موت پر پہلے ڈیڑھ سال ایف آئی آر کٹوانے میں لگا پھر ایف آئی آر پر پولیس کا چالان جمع کروا کر ٹرائل شروع کروانے میں ڈیڑھ سال مزید لگا ، نیسلے سے پنجاب پولیس اتنا ڈرتی ہے کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے ہیں ، نیسلے سے ہماری حکومت اور پنجاب پولیس کی جان جاتی ہے ، پنجاب پولیس نے کرسٹل کلیئر کیس کی رپورٹ بنائی ، پہلے رپورٹ کو ٹیمپر کیا گیا ، پھر پنجاب فرانزک کے کچھ دستاویز غائب کیے گئے جو ہمارے حق میں تھے ، پولیس نے جو رپورٹ بنائی وہ نیسلے کے حق میں تھی، کورٹ نے آج حکم جاری کیا کہ پنجاب پولیس کی رپورٹ جھوٹی اور بے بنیاد ہے ، نو مارچ کو عدالت نے نیسلے کے اعلیٰ حکام کو طلب کر لیاہے ۔
حسان کا کہناتھا کہ آج تک ان کے خلاف جس نے آواز اٹھائی ہے انہوں نے اس کی آواز بند کر دی ، ایک بندہ میں جانتاہوں کہ جو پاکستان سے کینیڈابھاگ گیا کہ نیسلے والے کچھ کر نہ دے ، عثمان بھٹی نے جب کیس شروع کیا اوران کی بات نہیں مانی تو اس کے گھر پر فائرنگ کی گئی ، دروازے پر چھ گولیاں مار ی گئیں ، انہوں نے دیکھا کہ ایف آئی آر کٹ رہی ہے ، انہوں نے پھر فائرنگ کی ، عثمان اور ان کی اہلیہ ڈری نہیں بلکہ دلیری سے جنگ لڑی اور کھڑی رہیں ۔پولیس نے پوری کوشش کی کہ نیسلے پاکستان بچ کر نکل جائے لیکن اللہ کا شکر ہے کہ عدالتیں ابھی آزاد ہیں ، مجسٹریٹ پر شدید دباﺅ ڈالا گیا ، پراسیکیوٹر کو ٹرانفسر کی دھمکیاں دی گئیں ، پچاس پچاس وکلاءکو پیش کیا گیا ، عثمان بھٹی اکیلا ہوتا تھا یا میں اس کے ساتھ ہوتا تھا ، نیسلے کہتا کہ اس بندے کو پیسے چائیں ۔
وزیراعظم کے بھانجے نے کہا کہ جو سیکشن لگے ہیں ، پیسے ملیں گے اور آپ پورے پیسے دیں گے ،دیت دیں گے ،میڈیا نیسلے کے خلاف کوئی خبر نہیں چلاتا ہے،، خوشخبری دے رہاہوں کہ یہ اپیل کریں گے آگے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نیسلے میں تمہیں چھوڑوں گا نہیں تم سے معافی بھی منگواﺅں گااور تم سے پیسے بھی لوں گا اور لکھوا کر لوں گا ، تم اس غریب بندے کو دیت دو گے ، تمہارے زہریلے پراڈکٹ نے بچے کی جان لی ہے ۔ 
انہوں نے کہا کہ عثمان بھٹی بیٹی کی موت پر پرچہ نہیں کاٹا جا رہا تھا ، پہلے تحقیقات ہوئیں جس کے بعد پرچہ کاٹا گیا ، پوسٹ مارٹم کیلئے اپلائی کیا ،ہم نے کہا بچی کے پیٹ میں جو چیز گئی ہے اس سے بچی کی موت ہوئی ہے ، انہوں نے پوسٹ مارٹم نہیں ہونے دیا ، پوسٹ مارٹم کو ڈیڑھ مہینے تاخیر کی گئی ، لیکن جب بچی کا پوسٹ مارٹم ہوا ، سیمپلز پنجاب فرانزک لیب کو بھجوائے گئے ،تو پتا چلا کہ بچی کے پیٹ سے زہر نکلا ، انہوں نے ایک دکاندار سے لیکٹوجن لیا وہ دکاندار ان کیلئے گواہی دے رہا ہے ،،ہم نے لیکٹو جن کا ایک اور ڈبہ لیا اور اس کا بھی پاﺅڈر پنجاب فرانزک لیب بھیجا اور اس ڈبے میں سے بھی وہی چیز نکلی جو بچی کے پیٹ سے نکلی ۔ 

مزید :

قومی -