باپ نے گھر پر اپنی بیٹی کو ایسے شخص کے ساتھ دیکھ لیا کہ موقع پر ہی فائرنگ کر کے قتل کر دیا ، انتہائی افسوسنا ک واقعہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی دارلحکومت کے علاقے شالیمار میں نہایت افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں والد نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی کو قتل کر دیاہے جو کہ چھ بچوں کی ماں تھی۔
تفصیلات کے مطابق شہناز بی بی کی کچھ عرصہ قبل اپنے شوہر کاشف سے طلاق ہوگئی تھی جس کے بعد وہ وہ اپنے بچوں سمیت الگ گھر میں رہ رہی تھی لیکن اس کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹی کے زبیر نامی شخص سے مبینہ طور پر ناجائز تعلقات تھے۔
والد اکرم نے بیٹی کے گھر میں زبیر کو دیکھا تو طیش میں آکر دونوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شہناز موقع پر ہی جاں بحق جبکہ زبیر زخمی ہوگیا۔شالیمار پولیس نے مقتولہ شہناز کی والدہ شمیم اختر کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے ملزم اکرم کو موقعہ سے ہی گرفتار کرکے قانونی چارہ جوئی شروع کردی۔